Home » مجلہ دعوت اہل حدیث » 2017 » شمارہ نومبر » المعہد السلفی کی نئی تعمیر ہونے والی مسجد کا سنگِ بنیاد

المعہد السلفی کی نئی تعمیر ہونے والی مسجد کا سنگِ بنیاد

15اکتوبر2017ء بمطابق ۲۴محرم ۱۴۳۹ھ بروز اتوار ساڑھے بارہ بجے دن فضیلۃ الشیخ عبداللہ ناصررحمانی dرئیس المعہد السلفی امیر جمعیت اہل حدیث سندھ نے المعہد السلفی کی نئی تعمیر ہونے والی ’’مسجدجنید اہل حدیث‘‘ کا سنگ بنیاد رکھا، جبکہ محترم محمد یوسف بھائی اورمحترم فضل ربی صاحب بھی آپ کےشریک تھے، اس موقعہ پر مدیر مالیات المعہد السلفی محترم محمد عامرمیمن ،انجینئر جہانزیب صاحب، شیخ محمد داؤد شاکر ،حافظ محمد سلیم ،جناب سعد بن عبدالعزیز ،شیخ عبیدالرحمٰن بھی موجود تھے۔
بعدازنمازظہر فضیلۃ الشیخ عبداللہ ناصررحمانی dنے اپنے درس میں ارشاد فرمایا:
ہماری اس مسجد میںہر اتوار کو بعدنمازظہر ہفتہ وار درس ہوتا ہے۔ آج کے اس درس میںآپ احباب کو اطلاع دی جارہی ہے کہ کچھ دیر قبل مسجد کی نئی تعمیر کے سلسلے میں سنگ بنیاد رکھ دیاگیاہے،تین منزلہ عمارت کامنصوبہ ہے، امید قوی ہے کہ ان شاءاللہ آنے والاماہ رمضان ہم نئی مسجد میں گذاریں گے۔
مسجد کی تعمیر بڑی سعادت کی بات ہے، پیارے پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم  کی حدیث ہےکہ:من بنی للہ مسجدا بنی اللہ لہ بیتا فی الجنۃ.یعنی جس نے اللہ کے لئے مسجد بنائی تو اللہ اس کے لئے جنت میں گھر بناتاہے ،مسجد خواہ کتنی ہی وسعت والی ہو ایک حدیث کے الفاظ ہیں کہ خواہ وہ مسجد پرندے کے گھونسلے کے برابر ہی کیوں نہ ہو، اس پر بھی اللہ تعالیٰ جنت میں گھر بناتاہے، میں اس وقت نام نہیںلوں گا لیکن دعاگوہوں کہ جواحباب اس تعمیر میں شریک ہیں خواہ کسی بھی حوالے سے ہوں، اللہ تعالیٰ سب کی کاوشوں کو قبول فرمائے۔
جس علاقے میں مسجد تعمیر ہو، تو یہ اہل علاقہ کیلئے باعثِ سعادت ہے، خصوصا ایسی مسجد جس سے دعوت توحید وسنت کی صدابلند ہوتی ہو، جب سےیہ مسجد بنی ہے آپ اہل علاقہ گواہ ہیں کہ اس مسجد سے وہی دعوت دی جارہی ہےجو انبیاء کرام علیہ وسلم کی دعوت تھی یعنی دعوتِ توحید، قرآن مجید میں اللہ تبارک وتعالیٰ کا ارشاد ہے:
[وَمَآ اَرْسَلْنَا مِنْ قَبْلِكَ مِنْ رَّسُوْلٍ اِلَّا نُوْحِيْٓ اِلَيْہِ اَنَّہٗ لَآ اِلٰہَ اِلَّآ اَنَا فَاعْبُدُوْنِ۝۲۵ ](الانبیاء:۲۵)
ترجمہ:آپ سے پہلے بھی جو رسول ہم نے بھیجا اس کی طرف یہی وحی نازل فرمائی کہ میرے سوا کوئی معبود برحق نہیں پس تم سب میری ہی عبادت کرو ۔
ان شاء اللہ یہ پورا علاقہ دعوتِ توحید کے تعلق سے اس مسجد کے متعلق یہی گواہی دے گا کہ اس مسجد سے سداتوحید وسنت کی صدائیں بلند ہوئی ہیں، لہذا اس مسجد کی نئی تعمیر اور توسیع اہل علاقہ کیلئے مزید باعث سعادت ہوگی۔ ا ن شاء اللہ۔
مسجد میں دوذمہ داریاں اہم ہوتی ہیں ،ایک محراب کی ذمہ داری، محراب کی ذمہ داری کا مطلب ہے کہ جو بھی یہاں کھڑا ہو اس کا مکمل طریقہ نماز وہی ہو جو رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم  سے ثابت ہے۔ دوسری ذمہ داری ممبر کے حوالے سے ہے۔ ممبر کی ذمہ داری کا مطلب ہے کہ یہاں خالص توحید وسنت کی دعوت دی جائے۔اللہ کے فضل و کرم سے ہماری اس مسجد کےممبرومحراب کے حوالے سے آپ گواہی دیں گے کہ یہاں دونوں ذمہ داریاں باحسن انداز انجام دی جارہی ہیں۔آج سے مسجد کا نام’’جامع مسجد جنید‘‘ ہے۔ جنید ایک بچہ تھا وہ برضاءِ الٰہی انتقال کرگیا ، اس کے لواحقین اس کے نام پر یہ مسجد تعمیر کرارہے ہیں اور یہ عظیم سوچ ہے، اللہ تبارک وتعالیٰ اس بچے کو غریقِ رحمت کرے۔ اجر وثواب کا یہ ایک عظیم سلسلہ ہے۔ یہ اجر جہاں اس بچے کو ملنا ہے وہاں اس کے حقدار مسجد تعمیر کرانے والے بھی بنیں گے۔ان شاءاللہ
تعمیر ہونے والی یہ مسجد،محض ایک مسجد نہیں ہے بلکہ ایک ادارہ ہے، ادارہ المعہد السلفی جس میں سلف صالحین کے منہج کے مطابق تعلیم دی جاتی ہے،ہم تمام امورِ تعلیمیہ وتربویہ مسجد میں انجام دینےکے قائل ہیں،تدریس کی تمام کلاسیں اس مسجد میں لگیں گی، ان کلاسوں میں عقیدہ، تفسیر، حدیث، اصول تفسیر، اصول حدیث کی تعلیم دی جائے گی اور یہ سب ایک صدقہ جاریہ ہوگا،بچے جنید اور مسجد تعمیر کرانے والوں کیلئے۔
دوسری منزل کوبچیوں کی تعلیم کیلئے مختص کرنا ہے، جس میں بچیوں کی توحید وسنت کے مطابق علی منہج سلف تربیت کی جائے گی ان شاء اللہ میں اللہ تعالیٰ سےدعاکرتاہوں کہ وہ ہماری نیتوں میں اخلاص عطا فرمائے، اللہ اس بچے کو کروٹ کروٹ رحمتیں عطافرمائے اور مسجد تعمیر کرانے والوں کو جزائے خیر عطافرمائے اور اس عظیم گھر کو پائے تکمیل تک پہنچائے۔آمین

About ادارہ

Check Also

جمعیت اہل حدیث سندھ کے زیرِ انتظام ماہانہ تبلیغی و اصلاحی دورہ جات

اس دورے کی شروعات مؤرخہ 25 اکتوبر 2019 بروز جمعۃالمبارک سے ہوئی 25 اکتوبر مرکز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے