Home » مجلہ دعوت اہل حدیث » 2017 » شمارہ نومبر » ڈاکٹر عثمانی کے نظریات اور ان کارد

ڈاکٹر عثمانی کے نظریات اور ان کارد

ڈاکٹر عثمانی نظریات کے حاملین کی جانب سے کتاب’’ اسلام یا مسلک پرستی‘‘ مع ترمیم واضافہ، رابطہ مسجد توحید،کیماڑی موصول ہوئی جس کے776صفحات ہیں، جس میں ڈاکٹر عثمانی کی دعوت کو بیان کرنے کا دعویٰ کیاگیاہے۔
یہ کتاب صفحہ4کے مطابق 1414ھ سے لے کر1433تک تقریباً 19سال کے عرصہ میں7مرتبہ شائع ہوچکی ہے۔
اس کتاب کے صفحہ3کی تحریر سے بظاہر یہ معلوم ہوتا ہے کہ
’’26‘‘گروہوں کانام لکھ کر یہ دعویٰ کیاگیا ہے کہ
(۱)’’26‘‘گروہوںمیں سے ہر ایک گروہ خود کو ہدایت یافتہ تصور کرتے ہوئےاپنے سوا باقی’’26‘‘گروہوں کو گمراہ گردانتے ہوئے ان سب پر کفر کے فتوے لگاتاہے۔
(۲) دوسرادعویٰ یہ کیاگیا ہے کہ
’’اہل حق نےان گروہوں وفرقوں کے متعلق نہ صرف بہت کچھ لکھا ہے بلکہ ان سب گروہوں کے باطل عقائد ونظریات کو پوری شرح وبسط کے ساتھ عوام کے سامنے پیش کردیا ہے۔‘‘
(۳) تیسرادعویٰ یہ کہاگیا ہے کہ
مذکورہ 776صفحات والی کتاب میں تحریر کردہ خرابیاں تمام گروہوں کے عقائد میں پائی جاتی ہیں۔
جن’’26‘‘گروہوں کے نام لکھے گئے ہیں،درج ذیل ہیں:
(۱)دیوبندی (۲) بریلوی (۳)وہابی (۴)شیعہ (۵)سنی (۶)اثری (۷)سلفی (۸)ذکری (۹)بوہری (۱۰)نصیری (۱۱)اسماعیلی (۱۲) قادیانی (۱۳)پرویزی (۱۴)بہائی (۱۵)بابی (۱۶)حنفی (۱۷)شافعی (۱۸)مالکی (۱۹)حنبلی (۲۰)ظاہری (۲۱)باطنی (۲۲)دَرُوز(۲۳) نام نہاد اہل حدیث(۲۴) اہل قرآن (۲۵)جماعت المسلمین (۲۶)حزب اللہ
1اگرڈاکٹر عثمانی نظریات کے حاملین جھوٹےنہیں اور نہ ہی کتمانِ حق کا ارتکاب کرتے ہیں تو وہ ،تحریری جواب میں’’26‘‘کے ’’26‘‘ میں سے ہر ایک گروہ کا اپنے سوا’’25‘‘کے’’25‘‘گروہوں کو گمراہ+ناری اور کفر کا فتویٰ ثابت کریں نہ کہ گروہ کے کسی فرد کا کسی فرد پر۔
2اگرڈاکٹر عثمانی نظریات کے حاملین ان’’26‘‘گروہوں میں سے کسی ایک یا زائد کے اجرتی آلۂ کار نہیں ہیں تو تحریری شائع کریں کہ مذکورہ ’’26‘‘کے ’’26‘‘ گروہ کب، کس صدی کے کون سے سال میں وجود میں آئے اور ان کے وجود کے وقت وہ کون کون سے اہل حق تھے جنہوں نے ان کے باطل عقائد کون کون سی کتب میں عوام کے سامنے پوری شرح وبسط کے ساتھ پیش کیے۔
-نیز-
نیزآپ لوگوں نے اب تک تقریباً ’’22‘‘سال کے عرصہ میں اپنی مذکورہ کتاب میں مذکور’’26‘‘گروہوں میں سے کن کن گروہوں کے خلاف کتنے کتنے صفحات کی کتابیں شائع کی ہیں اور اپنے زعم میں ان کے باطل عقائد پوری شرح وبسط کے ساتھ کون سی عوام کے سامنےپیش کردیئے ہیں ان کتابوں کے نام کیا ہیں اور وہ کہاں دستیاب ہیں۔
یا’’22‘‘سال کے طویل عرصہ سے آپ لوگ کہیں ان ’’26‘‘ گروہوں میں سے کسی کے أجرتی آلۂ کار بن کر کتمان حق کا ارتکاب تونہیں کررہے ہیں؟؟
اگرحقیقت میں ایسا ہی ہے توان گروہوں کے متعلق جن میں آپ نے قادیانی بھی لکھ رکھا ہے کے متعلق ان کی کتب کے حوالے سے776صفحات تو دور کی بات ہے500صفحات کی کتاب بھی شایع نہیں کریں گے اور ’’7‘‘مرتبہ تو دور کی بات ہے’’2‘‘مرتبہ بھی شایع نہیں کریں گے۔
-غورکریں-
22سالہ عرصے میں776صفحات تک کی کتاب 7ایڈیشن بلکل مفت شائع ہوسکتے ہیں۔
لیکن’’قادیانی‘‘ سمیت اپنے مذکورہ باقی گروہوں کے متعلق ان کی کتب ونظریات وعقائد کے حوالے سے 500صفحات تک کی کتابیں بھی مفت شایع نہیں کرسکتے وہ بھی ’’7‘‘مرتبہ نہیں صرف’’2‘‘مرتبہ۔
معلوم ہوا’’اہل حق‘‘ ان کی اپنی تحریر کےمطابق ڈاکٹرعثمانی نظریات کے حاملین نہیں کوئی اور ہی ہیں ۔
اللہ تعالیٰ کے پیارے محبوب نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم پرنازل شدہ دین اسلام سے سچی محبت نصیب فرماکر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا اسوۂ حسنہ اپنانے اس پر عمل کرنے کی سعادت بخشے۔(آمین)
اب تک22سال کے دوران آپ لوگوں نے سیدنا ابوبکر صدیق، سیدنا عمرفاروق، سیدنا عثمان غنی اور سیدناعلی رضی اللہ عنہم کےمتعلق کتنے کتنے صفحات کی کتنی مرتبہ کتب شایع کی ہیں؟
-کیوں-؟؟؟؟

About ابومحمد مختار احمد مغل

Check Also

ڈاکٹرعثمانی اور ان کے نظریات

ڈاکٹرمسعود الدین عثمانی کے عقائد ونظریات کے حاملین کی طرف سے ملنے والی کتاب’’اسلام یا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے