Home » مجلہ دعوت اہل حدیث » 2017 » شمارہ مئی » خوش گوار زندگی کے دس پھول

خوش گوار زندگی کے دس پھول

1آدمی کو چاہئے کہ وہ سحر خیزی کرے اور استغفار کرے اللہ رب العزت نے اس عادتِ مبارکہ کاقرآن مجید میں تذکرہ فرمایاہے۔
’’اور وہ لوگ جوسحری کے وقت استغفار کرتے ہیں‘‘
(آل عمران:۱۷))
2تفکر کے لئے خلوت اور علیحدگی اختیار کرے، ارشاد ربانی ہے:
’’وہ آسمانوں اور زمین کی پیدائش میں غور وفکر کرتے ہیں۔
(آل عمران:۱۹۱)
3صالحین کی صحبت اختیار کرے۔فرمایا:
’’اپنے آپ کو ان لوگوں کے ساتھ روک رکھو جو صبح وشام اپنے رب کو پکارتے ہیں۔(الکھف:۲۸)
4اورذکر اختیار کرے۔ فرمایا:
’’اللہ کو بہت زیادہ یادکرو۔‘‘(الاحزاب:۴۱)
5دورکعت خشوع وخضوع کے ساتھ پڑھے:فرمایا:
’’وہ لوگ جو اپنی نمازوں میں خشوع اختیار کرتے ہیں۔‘‘
(المؤمنون:۲)
6تدبر کےساتھ تلاوت کرے۔ فرمایا:
’’یہ لوگ قرآن میں تدبر کیوں نہیں کرتے۔‘‘(النساء:۸۲)
7روزہ رکھنا اپنا معمول بنالے اور شدید گرمی کے دن کابھی روزہ رکھے۔حدیث قدسی ہے:
’’وہ اپناکھاناپینا ،شہوت میری وجہ سے چھوڑ دیتاہے۔‘‘
(صحیح بخاری ،کتاب الصوم، باب فضل الصوم،حدیث:1294)
8خفیہ طور پر صدقہ کرے جیسا کہ حدیث میں ہے:
’’حتی کہ اس کے بائیں ہاتھ کو پتانہ چلے کہ دائیں ہاتھ نے کیاخرچ کیاہے۔‘‘(صحیح بخاری، کتاب الزکاۃ، باب الصدقۃ بالیمین، حدیث:1423)
9کسی مسلمان بھائی کی تکلیف دور کردے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:جوشخص مسلمان سے دنیا کی تکلیفوں میں سے کسی تکلیف کوختم کردیتا ہے اللہ تعالیٰ اس کی قیامت کے دن کی تکلیفوں میں سے ایک تکلیف دور کردےگا۔(صحیح بخاری، کتاب المظالم ،باب لایظلم المسلم المسلم،الرقم:2442)
0دنیائے فانی سے زہد اور بے رغبتی برتے ۔ ارشاد ربانی ہے:
’’اور آخرت بہتر ہے ا ور زیادہ باقی رہنے والی ہے۔‘‘(الاعلیٰ:۱۷)
تلک عشرۃ کاملۃ
(اقتباس:’’لاتحزن‘‘ ڈاکٹر عائض القرنی)

About ازکیٰ اخت حافظ محمد احمد میمن

Check Also

خوش رہنے کے قاعدے

[ لَا تَحْزَنْ اِنَّ اللہَ مَعَنَا]مؤلف ڈاکٹر عائض القرضی ،کے اردو ترجمہ ،دارا لبلاغ پبلشرزسے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے