Home » مجلہ دعوت اہل حدیث » 2017 » شمارہ مارچ » مراسلے ومکاتیب

مراسلے ومکاتیب

جناب سید طیب الرحمن زیدی صاحب کامکتوب
واجب الاحترام مولانا ذوالفقار علی طاہر
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
شیخنا امید ہے خیریت سے ہونگے، دعوت اہل حدیث رسالہ مستقل اسلام آباد میں تقسیم ہورہاہے، پچھلے دنوں ضیائے حدیث میں ایک مضمون داڑھی کے متعلق چھپا، منہجی لوگوں میں کافی اضطراب پایاجاتاہے، مبالغہ نہ ہوگا اگر یوں کہوں کہ پاکستان میں صرف سندھ کی جماعت ہی منہج پر کام کررہی ہے،امید ہے اس مضمون کاقسط وار جواب اپنے رسالہ میں چھاپ کر عنداللہ ماجور ہونگے۔
اخوکم فی اللہ ؍سید طیب زیدی
جناب راجہ اختر حسین محمدی صاحب کامکتوب
محترم جناب سیدطیب الرحمٰن شاہ صاحب
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
شیخ صاحب آپ کی توجہ رسالہ ضیائے حدیث میں چھپنے والے مضمون’’مشت سے زائد داڑھی کاحکم‘‘ کی طرف کراناچاہتاہوں، جو کہ مولانا عمران الٰہی صاحب نےلکھا ہے۔
شاہ صاحب آپ سب بھائیوں کے بیانات سن کر ہم نے اپنی داڑھیوں کو معاف کردیا ہے،آپ سب کی داڑھیاں بھی کافی لمبی ہیں، لیکن اس مضمون نے ہمارے اس عمل کی نفی کی ہے، آپ یہ سارامضمون تسلی سے پڑھ لیں، اور ہمیں بھی سمجھائیںاور ضیائے حدیث رسالہ کے ذمہ داران کوبھی لکھیں، مجھے تو یہ صاحب مضمون دیوبندی لگتاہے، مزید معلومات آپ ادارہ سے حاصل کرسکتےہیں۔
آپ کو ایک رسالہ اور ایک کتاب اسلام میں داڑھی کامقام، مؤلف محدث دیارِ سندھ علامہ سید ابومحمد بدیع الدین شاہ راشدی a بھیج رہا ہوں، اس معاملے پر آپ سے فون پر بات ہوچکی ہے، آپ مہربانی فرما کر اس کے جواب کے لئے وقت نکالیں۔
وعلیکم السلام
راجہ اخترحسین محمدی
امیرمرکزی جمعیت اہل حدیث ڈیرہ اسماعیل خان
جناب عبدالرزاق ابراہیمی صاحب کامکتوب
محترم جناب الشیخ ذوالفقار علی طاہر
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
اللہ تعالیٰ آپ کو صحت وعافیت کے ساتھ نوازے، آمین
آپ کامؤقر رسالہ عوت اہل حدیث (اردو)میرے پاس مستقل طور پر پہنچ رہا ہے۔اللہ تعالیٰ آپ کو مزید دینی خدمات ادا کرنے کی توفیق عطافرمائے۔
الغرض میں ایک مختصرتحریر ’’والدین کاذکرخیر‘‘ کےنام سے آپ کو بھیج رہاہوں۔
آپ کے رسالہ کی اگلی اشاعت میں اسے جگہ ملنے کاخواہشمند ہوں، امید ہے کہ درخواست کو قبولیت کاشرف حاصل ہوگا۔جزاکم اللہ احسن الجزاء
اخوکم فی اللہ ؍عبدالرزاق ابراہیمی
مدیر جامعہ شمس العلوم المحمدیہ اہل حدیث بدین ،سندھ

About ادارہ

Check Also

جمعیت اہل حدیث سندھ کے زیرِ انتظام ماہانہ تبلیغی و اصلاحی دورہ جات

اس دورے کی شروعات مؤرخہ 25 اکتوبر 2019 بروز جمعۃالمبارک سے ہوئی 25 اکتوبر مرکز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے