Home » مجلہ دعوت اہل حدیث » 2017 » شمارہ مارچ » اخبارالجمعیۃ

اخبارالجمعیۃ

المعہد السلفی کراچی

26جنوری2017ء بروزجمعرات ساڑھے دس بجے صبح طلبہ کا اسبوعی تقریری اجلاس ہوا۔ صدارت شیخ عبیدالرحمٰن محمدی کی تھی تین طلبہ انعام کے حقدار قرارپائے۔ اول: عبدالجبار درجہ ثامنہ۔ دوم: حافظ محمد یونس درجہ سادسہ۔ سوم: محمدالیاس درجہ ثانیہ۔(عبدالمالک ساہڑ، درجہ سابعہ)
29جنوری2017ء بروزاتوار بعدنمازظہر شیخ حفیظ الرحمٰن قدر نے جامع مسجد نور العلم میں ہفتہ وار درس دیا۔
02فروری2017ء بروزجمعرات ساڑھے دس بجے صبح طلبہ کا اسبوعی اجلاس ہوا، صدارت حافظ یونس اثری کی تھی، یہ طلبہ انعام کے حقدار ٹھہرے۔اول: ابراھیم ربانی درجہ ثامنہ۔ دوم: عمران راہب درجہ خامسہ۔ سوم: حفیظ اللہ درجہ اولیٰ۔(عبدالمالک ساہڑ، درجہ سابعہ)
17فروری2017ء حافظ محمد شعیب سلفی نے مسجد نور العلم میں خطبہ جمعہ دیا۔(عبدالمالک ساہڑ)
23فروری2017ء بروز جمعرات طلبہ کا اجلاس زیرصدارت شیخ صہیب ثاقب طلبہ کا تقریری اجلاس ہوا۔ اول :صفی الرحمٰن (سابعہ) دوم: شہباز(ثامنہ) سوم: مشتاق احمد(خامسہ) رہے ۔(عبدالمالک ساہڑ)

جمعیت اہل حدیث سندھ حلقہ کراچی

26جنوری2017ء جامعۃ الاحسان الاسلامیہ کراچی کے اسمبلی ہال میں ایک عظیم الشان پروگرام بعنوان راشدی خاندان کی حیات وخدمات منعقد ہوا۔ جس کے مہمان خصوصی راشدی خاندان کے چشم وچراغ جناب ابوحمید شاہ راشدی صاحبdتھے جو مدیر الجامعہ محمد احس سلفی صاحبdکی خصوصی دعوت پر نیوسعیدآباد سندھ سے تشریف لائے اس پروگرام کی صدارت شیخ الجامعہ الشیخ محمد افضل اثریdفرمارہے تھے۔ جامعہ کے طلبہ نے را شدی خاندان کے متعلق ان کی حیات وخدمات کے مختلف پہلوؤں پراظہار خیال کرتےہوئے ان کی سیرت وسوانح پر تقاریر پیش کیں اس موقع پر شہر کراچی کی معروف شخصیات ومشائخ کرام بھی موجود تھے۔
اس علمی وفکری پروگرام میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء میں شیخ محمد سلفی صاحب(مدیر جامعہ ستاریہ کراچی) نے اپنے ہاتھوں سے انعامات تقسیم فرمائے۔
بعدازاں مہمان خصوصی محترم جناب الشیخ ابوحمید شاہ راشدی صاحب نے راشدی خاندان کی حیات وخدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے طلباء کو قیمتیں نصیحتیں ارشاد فرمائیں۔
پروگرام کی ایک خاص بات یہ رہی کہ اس میں شرکت کرنے والے معزز مہمانان گرامی کی خدمت میں محترم جناب محمد احسن سلفی صاحب کی طرف سے کتاب (تذکرہ مشاہیر سندھ تحفہ کے طور پر پیش کی گئی۔
پروگرام کے اختتام پر تمام شرکاء و مہمانان گرامی کے لئے پر تکلف ضیافت کا اہتمام کیاگیا،الحمدللہ ،اسی طرح
22دسمبر2016ء صبح دس بجے جامعۃ الاحسان الاسلامیہ کے طلباء کے ششماہی امتحانات کے نتائج کی مناسبت سے ایک تقریب کا اہتمام کیاگیا۔ جس کی صدارت جامعہ کے شیخ الحدیث الشیخ محمدا فضل اثری صاحب نے کی، پروگرام کے مہمان خصوصی محترم جناب پروفیسر شیخ عبدالحی مدنی صاحب تھے۔
پروگرام کا باقاعدہ آغازتلاوت کلام پاک سے ہوا،ناظم امتحانات حافظ محمد اسحٰق نذیر صاحب نے ششماہی امتحانات کا رزلٹ پیش کیا، اور اس کے بعد تمام درجات میں کامیاب ہونے والے طلباء کے درمیان مدیر الجامعہ محترم جناب محمد احسن سلفی صاحب نے مہمان خصوصی پروفیسر عبدالحی مدنی صاحب کی معیت میں انعامات تقسیم فرمائے۔
اس کے بعد ظہرانے کے پرتکلف اہتمام سے لطف اندوز ہونے کے بعد تقریب نمازظہرکے قریب اختتام پذیر ہوئی۔
(رپورٹ: حافظ عمر فاروق المدنی صاحب ،حافظ محمد اسحٰق نذیر)
27جنوری2017ء شیخ محمد داؤد شاکر نے رحمانیہ مسجد شیشہ مارکیٹ ،مولانا نوراحمد لاشاری نے سبحانی مسجد لیاری میں خطبہ جمعہ دیا۔
28جنوری2017ءبروز ہفتہ بعدنمازظہر مولانا نوراحمد لاشاری نے فاطمہ مسجد صرافہ بازار میں درس دیا۔ اور جامع مسجد ابوعبیدہ بن الجراحؓ ڈرگ روڈ میں بعد نماز عشاء شیخ عبدالصمد مدنی مدرس المعہد السلفی نےد رس دیا۔
29جنوری2017ءبروز اتوار بعدنمازعشاء حافظ محمد سلیم صاحب کی انتظامیہ وامام جامع مسجد سبحانی لیاری سے میٹنگ ہوئی۔
جبکہ بعد نمازمغرب شیخ وسیم علی یوسف نے درس دیا۔
03فروری2017ءمولانا عبدالعزیز نظامانی نے جامع مسجد خالد بن ولید گلشن حدید اور شیخ محمدداؤد شاکر نے رحمانیہ مسجد شیشہ مارکیٹ اور حافظ بدیع الدین متعلم المعہد السلفی نے الیاس مسجد بھٹائی آباد میں خطبہ جمعہ دیا۔
05فروری2017ءبروز اتوار بعدنمازمغرب شیخ عبیدالرحمٰن محمدی نے خالد بن ولید مسجد گلشن حدید میں درس حدیث دیا اور بعد نماز عشاء باب الاسلام مسجد پپری میں ماہانہ درس دیا۔(محمدافضل محمدی امام وخطیب مسجد باب الاسلام)
07فروری2017ءبروز منگل بعدنمازعشاء سرا ج بیکری نزد ہارونیہ مسجد والی گلی شاہ بیگ لین میں دینی جلسہ سے قاری ابراھیم جوناگڑھی نے خطاب فرمایا۔(حافظ عبدالوہاب)
07فروری2017ءبروز منگل بعدنمازمغرب محمد افضل محمدی فاضل المعہد السلفی نے مسجد حسنین کے بی آر میں درس دیا۔
11فروری2017ءبروزہفتہ بعدنمازمغرب ذوالفقار علی طاہر نے جامع مسجد علی شاہ بیگ لین میں درس حدیث دیا یہ سلسلہ وار۹ واں اور بعد نماز عشاء مسجد ابوھریرہ نیاباد میں درسِ عقیدہ دیا یہ سلسلہ وار چودھواں درس تھا۔
12فروری2017ءبروزاتوار بعدنمازظہر شیخ محمد داؤد شاکر نے معہد الشیخ بدیع الدین کوئٹہ ٹاؤن کی جامع مسجد میں مختصر درس دیا۔
اور شیخ وسیم علی یوسف نے بعد نمازمغرب مسجد دار الاصلاح واٹر پمپ میں درس دیا۔
12فروری2017ءبروزاتوار بعدنمازمغرب شیخ عبدالحق ندیم نے جامع مسجد صدیقہ کائنات ماڈل کالونی میں درس دیا۔
(اسد اللہ ساجد)
16فروری2017ء بروزجمعرات بعدنمازعصر شیخ محمد شعیب سلفی حیدرآباد نے محمدی مسجد پی آئی بی کالونی میں درس دیا۔
(حافظ طارق ضیاء)
18فروری2017ء بروزہفتہ شیخ محمد داؤد شاکر نے بعدنماز مغرب سبحانی مسجد لیاری میں ’’اصول ثلاثۃ‘‘ پر ماہانہ سلسلہ واردرسِ عقیدہ دیا اور بعدنماز عشاء محمدی مسجد آگرہ تاج میں درس دیا۔
18فروری2017ء بروزہفتہ جامع مسجد باب الاسلام پپری میں بعد نماز عصر تارات گئے جلسہ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم  منعقد ہوا،تلاوت: حافظ محمد عاقل۔تقاریر: حبیب اللہ متعلم المعہد السلفی، مشتاق احمد متعلم المعہد السلفی، حافظ قربان الدین فاضل المعہد السلفی،دوچھوٹے بچے متعلمان مدرسہ حدیقۃ القرآن پپری۔
بعدازنماز مغرب وعشاء:تلاوت: حبیب اللہ متعلم المعہد السلفی ، تقاریر: پروفیسر عبدالقیوم جلالانی صاحب، فضیلۃ الشیخ عبدالحنان سامرودی، نظم: محمد عاقل۔ تقریر: فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر عبدالحفیظ سموں، نظم: حبیب اللہ ۔تقریر: مولانا محمداعظم لانڈرصاحب۔

جمعیت اہل حدیث حیدر آبادسندھ

27جنوری2017ء ذوالفقار علی طاہر نے محمدی مسجد مرحباسٹی میں خطبہ جمعہ دیا اور بعدنماز مغرب عثمانیہ مسجد لطیف آباد میں درس دیا۔

جمعیت اہل حدیث سندھ حلقہ ضلع خیرپور ونوشہروفیروز

19جنوری2017ء مسجد حسین بن علی گوٹھ چھٹل سرگانی تحیصل کنڈیارو میں اجتماع ہوا مندرجہ ذیل علماء کے خطابات ہوئے: مولانا محمد اعظم لانڈر،شیخ علی اصغر سمیجو،حافظ محمد راشد میؤ،علی دوست سلفی،فارض احمدانصاری۔صدارت:قاری آصف آرائیں کی تھی۔(عبدالمالک ساہڑ)
03فروری2017ء بروز ہفتہ وڈامہیسرمیںپیغامِ رسولصلی اللہ علیہ وسلم  کانفرنس ہوئی ،ڈاکٹر عبدالحفیظ سموں، پروفیسر محمد جمن کنبھر، شیخ ارشد علی، قاری عبدالرحیم کلیم کے خطابات ہوئے۔
12فروری2017ء دس بجے صبح گوٹھ وانڈھ حبیب پھل میں اتباع القرآن والحدیث کانفرنس ہوئی ،شیخ عبداللہ ناصر رحمانی سمیت دیگر علماء کے خطابات ہوئے۔(ڈاکٹر امان اللہ پھل)

جمعیت اہل حدیث سندھ حلقہ ضلع سانگھڑ ومیرپورخاص

27جنوری2017ء مدرسہ تعلیم القرآن والحدیث میان میںقاری مشتاق احمد نے خطبہ جمعہ دیا۔
28جنوری2017ء مدرسہ تعلیم القرآن والحدیث میان میں ہفتہ وار دروس طے کرنے کے حوالے سے اجلاس ہوا۔شرکاء اجلاس یہ تھے: پروفیسر عبدالفتاح بالادی، مولاناعبدالرحمٰن ملاح، مولانا ارشاد احمد چانڈیو، حافظ ایوب خاصخیلی، حافظ اعجاز الرحمن مغل ۔(حافظ عبدالقیوم لانڈر)
29جنوری2017ء بروز اتوار بعدنمازعشاء مسجد مدرسہ تعلیم القرآن والحدیث میان سانگھڑ میں حاجی محمداعظم لانڈر نے خطاب کیا۔
(حافظ عبدالقیوم لانڈر)
حافظ محمد سلیم صاحب شیخ الحدیث المعہد السلفی نےضلع سانگھڑ کی تحصیل سانگھڑ،کھپرو اور سندھڑی کاتبلیغی دورہ کیا تفصیل حسبِ ذیل ہے:
02فروری2017ء بروز جمعرات بعدنمازعصر جامع مسجد ابوھریرہ جھول شہر میں درس دیا اوربعدنمازمغرب آرائیں گوٹھ میں درس دیا۔
03فروری2017ء سانگھڑ شگر مل کی جامع مسجد میں خطبہ جمعہ بعد نمازمغرب ابی انس مسجد کھپروشہر میں درس دیا۔اور
04فروری2017ء بروزہفتہ بعدنمازظہر جامع مسجد مالک بن صعصعہؓ ساماروموری میں درس دیا۔
03فروری2017ء بروزجمعہ بعدنمازعشاء مسجد اہل حدیث گوٹھ حاجی جانب شر میں مولانا احمد محمود نےدرس دیا۔(وطن نیوزسروس)
04فروری2017ء بروزہفتہ بعدعشاء جامع مسجد محی الدین شہداد پور شہر میں پروفیسر عبدالغفار حازم اور شیخ عبدالحق بھٹی نےد رس دیا۔
(محمد شفیع محمدی)
10فروری2017ءمولاناخدابخش ببر نے جامع مسجد ابوایوب انصاری گوٹھ چوہدری محمددین آرائیں میں خطبہ جمعہ دیا۔(ابوسفیان کلھوڑو امام وخطیب مسجدہذا)
17فروری2017ءبروز جمعہ بعدنمازمغرب گوٹھ چوہدری محمد دین آرائیں میں دینی جلسہ سے قاری مشتاق احمد اور مولانا اعظم لانڈر ، شیخ محمد داؤد شاکرکے خطابات ہوئے۔(محمد مرثد)
18فروری2017ءبروزہفتہ بعدنمازمغرب گوٹھ بہادر کلو ئی میں دینی پروگرام سے حافظ شبیرجمالی ،حافظ غلام اللہ ہرل اور ڈاکٹر امیر حمزہ کھوسہ نے خطاب کیا۔(محمد شفیع محمدی)

جمعیت اہل حدیث سندھ حلقہ ضلع مٹیاری ونواب شاہ

25جنوری2017ءبروزبدھ بعدنمازعصر پروفیسر محمد جمن کنبھر نے مسجد الغفران میں طلبہ کو درس دیا۔
26جنوری2017ءبروز جمعرات بعدنمازمغرب جامعہ تعلیم القرآن والسنۃ نواب شاہ کے ہفتہ وار پروگرام سے مولانا محمد سلیم کیریو اور مولانا محمدقاسم عاجز فاضل المعہد السلفی نے خطاب کیا۔(عبدالسلام جمالی)
27جنوری2017ء مولانا محمدقاسم عاجز فاضل المعہد السلفی نے جامع مسجد فیض الاسلام نواب شاہ میں خطبہ جمعہ دیا۔(نصیراحمد جمالی)
28جنوری2017ء بروز ہفتہ بعدنمازمغرب مدینہ مسجدنیوسعید آبادمیں دینی پروگرام ہوا۔ خطابات: مولانا خدابخش مہڑ،مولانا عبد الرزاق دل، مولانا اصغر علی سمیجو، مولانا غلام اللہ ہرل۔(محمد ہاشم قمبرانی)
04فروری2017ء بروزہفتہ بعدنمازمغرب شیخ عبداللہ شمیم نے جامع مسجد اہل حدیث گوٹھ نتھوکیریومیں درس دیا۔
(احسان الٰہی متعلم جامعہ بدیع العلوم)
04فروری2017ء بروزہفتہ بعدنمازمغرب گوٹھ لقمان کوریجو میں جلسہ دعوتِ اہل حدیث ہواقاری محمدابراہیم جوناگڑھی،حافظ شبیر جمالی، حافظ خلیفوراہو اور مولانا عبدالغفار چانڈیو کے خطابات ہوئے۔
(محمد ہاشم قمبرانی)
17فروری2017ءگوٹھ شاہ محمد ڈاہری میں شیخ عبدالرزاق گاہوٹی نے خطبہ جمعہ دیا۔(مولانا اسحٰق)

جمعیت اہل حدیث سندھ حلقہ بدین وتھرپارکر

22جنوری2017ء بروز بدھ جامع مسجد عائشہ میں ایک مختصر تقریب ہوئی تاکہ حفظ مکمل کرنے والے طالب علم عامرمحمود کی حوصلہ افزائی ہو،انہوں نے تلاوت کی اور مولاناعبدالھادی جونیجو نے درس دیا۔(ابوعامر محمدملہار جونیجو)
27جنوری2017ء مولانا الہہ بخش سموں نے گاؤں عیسیٰ شاہ اور مولانا گلشیر کپری نے گاؤں قبول کیریواور مولانا محمد اعظم لانڈر نے ماتلی شہر میں خطبہ جمعہ دیا۔
29جنوری2017ء بروز اتواربعدنمازمغرب جامع مسجد علی گل محمد کالونی ماتلی میں ڈاکٹرعبدالحفیظ سموںdکاخطاب ہوا۔
03فروری2017ء ڈاکٹرعبدالحفیظ سموںdنے جامع مسجد محمدی کیریامحلہ ماتلی میں خطبہ جمعہ دیا۔(مولانا عبدالعزیزنظامانی)
18فروری2017ء بروز اتوار بعدنمازظہرشیخ عبدالرحمان چیمہ dنے جامع شمس العلوم بدین کے اساتذہ وطلبہ سے خطاب فرمایا۔
(عبدالعزیز گوٹھ سنی گھونی)

جمعیت اہل حدیث سندھ ضلع گھوٹکی ودادو

11فروری2017ء بروزہفتہ بعدنمازمغرب گوٹھ گرکن تحصیل میہڑ میں دینی جلسہ سے قاری عبدالرحیم کلیم ،حاجی اعظم لانڈر، حافظ رحیم بخش کے خطابات ہوئے۔
12فروری2017ء بروز اتوار بعدنمازظہرتا۱۱بجے شب مرکز اہل حدیث میرپورماتھیلومیں قرآن وحدیث کانفرنس ہوئی،شیخ عبداللہ ناصر رحمانی،ڈاکٹر عبدالحفیظ سموں، پروفیسر عبدالقیوم جلالانی، قاری عبدالرحیم کلیم، ابوحمیدشاہ راشدی،حافظ عامرصدیقی کے خطابات ہوئے۔
(حافظ عبدالسمیع محمدی)

جمعیت اہل حدیث سندھ حلقہ ضلعہ شکارپور

13فروری2017ء بروزسوموار بعدنمازمغرب قاری عبدالرحیم کلیم نے جامع مسجد حسان بن ثابت میں درس دیا۔
13فروری2017ء بروزسوموار بعدنماز عشاء جامع مسجد صراط مستقیم میں پیغام توحیدکانفرنس ہوئی تلاوت قاری عثمان جتوئی اور قاری عبدالرحمٰن تینو۔ خطابات: مولانا شفیق احمد، مولانا رحیم بخش شر، قاری عبدالرحیم کلیم ۔(مرسل: مولاناخالد مجتبیٰ شاکر فاضل المعہد السلفی کراچی)

وفیات

25جنوری2017ءبروز بدھ پڈعیدن کے قدیم جماعتی محترم عبدالرؤف شر کی والدہ انتقال کرگئیں۔(مرسل:عبدالاحدمحمدی)
25جنوری2017ءبروز بدھ مدرسہ سلیمان بن محمد لیاری کے مدرس حافظ عبدالرؤف کے والدکاانتقال ہوگیا۔
04فروری2017ءبروز ہفتہ بوقت صبح بقیۃ السلف فی الدعوۃ والعمل ،غیوراہل حدیث ،محب علماء اہل حدیث استاذ دھنی بخش کاکا (عرف وتایو)کی والدہ اور شیخ عثمان کاکا کی دادی انتقال کرگئیں، نماز جنازہ ۱۱بجے گوٹھ بھلیڈنوکاکانزدنیوسعیدمیں اداکی گئی۔(انس کاکا)
07فروری2017ءبروزمنگل ماسٹر ضیاء الدین کاکاگوٹھ سراچون کاکا کی والدہ انتقال کرگئیں۔(محمدہاشم قمبرانی)
11فروری2017ءبروز ہفتہ تھرپارکر کے جماعتی حاجی احمد دین جونیجو کی اہلیہ انتقال کرگئیں۔(عبدالھادی جونیجو)
16فروری2017ءبروزجمعرات پپری کراچی کے جماعتی حاجی صدیق صاحب کی بہو انتقال کرگئیں۔(محمدافضل محمدی)
20فروری2017ءبروز سوموار ٹنڈو آدم کے جماعتی عبدالرزاق خاصخیلی کی ہمشیرہ انتقال کرگئیں۔(مولانا ولی محمدخاصخیلی)
21فروری2017ءبروزمنگل شیخ محمد ابراہیم بھٹی کے بھائی پنجاب میں انتقال کرگئے۔
23فروری2017ءبروزجمعرات نیوکراچی کے جماعتی مقصود بھائی کے والد انتقال کرگئے ،نماز جنازہ بیت المکرم مسجد میں بعدنماز ظہر شیخ داؤد شاکر کی اقتداء میں ادا کی گئی۔
23فروری2017ءبروزجمعرات گلستان جوہر کے جماعتی اسد کی بھانجی فوت ہوگئیں۔نماز جنازہ بعدنماز عصر مسجد نور العلم میں شیخ داؤد شاکر کی اقتداء میں ادا کی گئی۔

About حافظ انس کاکا

Check Also

اخبارالجمعیۃ

المعہد السلفی 22جون 2019ءبمطابق۱۷شوال، المعہد السلفی کے نئی تعلیمی سال کاآغاز ہوا، جس میں تمام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے