Home » مجلہ دعوت اہل حدیث » 2017 » شمارہ دسمبر » مراسلے ومکاتیب

مراسلے ومکاتیب

 منکیرہ بھکر سے پروفیسر سعیدمجتبی السعیدی صاحب کامکتوب
بخدمت اخی الفاضل الشیخ ذوالفقار علی طاہر؍المکرم
حفظہ اللہ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
امید ہے مزاج گرامی بخیرہوں گے۔
واثق امید ہے کہ آپ نے الشیخ ابواسماعیل یوسف حسین رحمہ اللہ کا رسالہ بابت وضع الیدین بعد الرکوع پوسٹ کردیاہوگا۔
اس کی قیمت کے حوالے سے شیخ محترم حضرۃ العلام مولانا محمد رفیق الاثری حفظہ اللہ ورعاہ -آمین-کے متعلق میرا لکھا ہوامضمون ارسال ہے۔ وصول ہونے پر اطلاع ضرور دیں۔شکریہ
جملہ احباب الشیخ عبداللہ ناصررحمانی حفظہ اللہ اور مولانا داؤد شاکرحفظہ اللہ وغیرہ سب کو سلام اور دعا کی درخواست۔
والسلام اخوکم فی اللہ وطالب الدعوات
ابوحمزہ سعید مجتبی السعیدی

محمد ابراھیم ربانی صاحب کامکتوب
محترم جناب الشیخ الاستاذ ذوالفقار علی طاہر حفظہ اللہ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ برکاتہ
امید ہے کہ آپ خیروعافیت سے ہونگے دعا ہے کہ اللہ جل شانہ آپ کو ہمیشہ دین حنیف کی خدمت میں مصروف رکھے۔آمین
آپ کی خدمت میں ایک د فاعی مضمون ارسال کیا ہے براہ کرام اپنے قیمتی اوقات میں سے کچھ وقت نکال کر اس کی نظر ثانی فرمائیں، اگر مناسب لگے تو مجلہ دعوت اہل حدیث کے کسی قریبی شمارے میں شایع کرکے بندہ ناچیز کی حوصلہ افزائی فرمائیں ،جزاکم اللہ خیرا
اللہ تعالیٰ آپ کو صحت کے ساتھ لمبی عمر عطافرمائے۔
تلمیذک ؍محمد ابراھیم ربانی۔ بدین
bتحصیل سندھڑی سے ڈاکٹر شریف الدین کےتاثرات:
جناب مدیر!
ماہ نومبر2017ء کے ماہنامہ دعوت اہل حدیث نے بڑا متاثر کیا،خصوصا فہرست مضامین میں نمبر:۱(شریعت لطیفی یا شریعت محمدی) اور نمبر۹(مدیر منتظم کا ایڈیٹر اردوڈائجسٹ کو مراسلہ) نے بہت زیادہ متاثر کیا۔
ڈاکٹر شریف الدین ساماروموری تحصیل سندھڑی
الشیخ حزب اللہ بلوچ کے تاثرات:
ماہ نومبر2017ء کارسالہ بہت خوب تھا خصوصا اداریہ بڑا متاثر کن تھا،میں نے اداریہ سے استفادہ کرتے ہوئے اپنی مسجد میں دروس بھی دیئے،جزاکم اللہ خیرا وبارک فیکم.

About ادارہ

Check Also

جمعیت اہل حدیث سندھ کے زیرِ انتظام ماہانہ تبلیغی و اصلاحی دورہ جات

اس دورے کی شروعات مؤرخہ 25 اکتوبر 2019 بروز جمعۃالمبارک سے ہوئی 25 اکتوبر مرکز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے