Home » مجلہ دعوت اہل حدیث » 2017 » شمارہ اگست » اخبارالجمعیۃ

اخبارالجمعیۃ


المعہد السلفی کراچی

05جولائی2017ءبمطابق۱۰شوال۱۴۳۸ھ بروزبدھ بعد نماز ظہر اساتذہ المعہد السلفی، فضیلۃ الشیخ حافظ محمد سلیم صاحب، الشیخ محمد داؤد شاکر صاحب، الشیخ ذوالفقار علی طاہر صاحب، الشیخ عبدالکریم اثری صاحب نے دفتر المعہد السلفی میں آئندہ تعلیمی سال کے حوالےسے تبادلہ خیال کیا۔
06جولائی2017ءبمطابق۱۱شوال۱۴۳۸ھ بروزجمعرات صبح ۹بجے اساتذہ المعہد السلفی کی ابتدائی میٹنگ منعقد ہوئی۔
08جولائی2017ءبمطابق۱۳شوال۱۴۳۸ھ بروزہفتہ دن کے ۱۱بجے اساتذہ المعہد السلفی کا اجلاس زیر صدارت فضیلۃ الشیخ محمد ابراھیم بھٹی dمنعقد ہواجس میں اسباق تقسیم کئے گئے۔
09جولائی2017ءبمطابق۱۴شوال۱۴۳۸ھ بروزاتوار صبح ۱۰بجے تا۱۲بجے فضیلۃ الشیخ ذوالفقار علی طاہر صاحب نے المعہد السلفی میں نیاداخلہ لینے والے طلبہ کے انٹرویوکئے اور ان کی قابلیت وصلاحیت کے مطابق انہیں مختلف کلاسز میں داخلہ دیاگیا۔
10جولائی2017ءبمطابق۱۵شوال۱۴۳۸ھ بروز سوموار ساڑھے آٹھ بجے اساتذہ وطلبہ المعہد السلفی کا افتتاحی اجلاس ہوا اور نئے تعلیمی سال کا آغاز ہوا، شیخ الحدیث حافظ محمد سلیم صاحب نے طلبہ کو نصائح کیں اور نائب مدیر شیخ محمد داؤد شاکر صاحب نے طلبہ کو خوش آمدید کہا۔
13جولائی2017ءبروزجمعرات المعہد السلفی کا ابتدائی اسبوعی اجلاس شیخ عبدالصمد صاحب کی زیرصدارت منعقد ہوا۔
16جولائی2017ءبروزاتوار بعد نماز ظہر ذوالفقار علی طاہر نے مسجد نور العلم میں ہفتہ وار درس دیا۔
24,23,22,21اور29,28شوال1438ھ المعہد السلفی میں شوال کے چھ روزوں کا اہتمام کیا گیا۔
18جولائی2017ءبروزمنگل المعہد السلفی کے دفتر میں اساتذہ المعہد کی رئیس المعہد سے ملاقات ہوئی، نائب مدیر نے نئے سال کے داخلوں کے حوالے سے آپ کو رپورٹ پیش کی اس پر رئیس المعہد نے بڑے اطمینان کا اظہار کیا۔
20جولائی2017ءبروزجمعرات المعہد السلفی کا اسبوعی اجلاس زیر صدارت فضیلۃ الشیخ عبدالکریم اثری منعقد ہوا۔
23جولائی2017ءبروزاتوار بعد نمازعصر نشست تربیت حج سے حافظ محمدسلیمdاور شیخ داؤد شاکرdنے خطاب کیا۔
24جولائی2017ءبروزپیر بعدنمازظہر جامع مسجد نور العلم میں مفتی حافظ محمد سلیم صاحب نے کرسی پر نماز کے متعلق اہم درس دیا۔
25جولائی2017ءبروزمنگل صبح جنرل حاضری میں المعہد السلفی کے طلباء واساتذہ کو شیخ عبدالرحمٰن چیمہ صاحب نے اہم ترین نصائح کیں۔
30جولائی2017ءبروزاتوار بعدنمازظہر جامع مسجد نور العلم میں شیخ ارشد علی صاحب نے ہفتہ وار درس دیا۔

جمعیت اہل حدیث سندھ حلقہ کراچی

02جولائی2017ءبمطابق ۷شوال ۱۴۳۸ھ بروزاتوار بعد نماز عشاء مرکزی دفتر تین ہٹی میں میٹنگ منعقد ہوئی جس میں فضیلۃ الشیخ حافظ محمد سلیم صاحب، الشیخ محمد داؤد شاکر صاحب، الشیخ ذوالفقار علی طاہر صاحب، اور شیخ عبدالمالک مجاہد نے شرکت کی۔
04جولائی2017ءبروزمنگل بعدنمازظہر شیخ عبدالعزیز نظامانی کی قیادت میں راخوخانانی کے وفد نے امیرمحترم فضیلۃ الشیخ علامہ عبداللہ ناصررحمانیdسے ملاقات کی۔
11جولائی2017ءبروزمنگل بعدنمازمغرب جامع مسجد صراط مستقیم تین ہٹی میں اجلاس ہوا جس میں فضیلۃالشیخ حافظ محمد سلیم صاحب، شیخ محمد داؤد شاکر صاحب، الشیخ ذوالفقار علی طاہر صاحب، اور شیخ عبدالمالک مجاہد نے شرکت کی اور شعبہ تحفیظ القرآن کے حوالہ سے تبادلہ خیال ہوا۔
14جولائی2017ءبروزجمعۃ المبارک جامع مسجد رحمانیہ شیشہ مارکیٹ بوہرہ پیر میں فضیلۃ الشیخ ذوالفقار علی طاہر صاحبdنے خطبہ جمعہ دیا، اور جامع مسجد ابوعبیدہ بن الجراح ڈرگ روڈ میں حافظ نور اللہ متعلم المعہد نے خطبہ جمعہ دیا۔
22جولائی2017ءبروزہفتہ بعدنمازمغرب ذوالفقار علی طاہر نے جامع مسجد عمرفاروق کمہارواڑہ لیاری میں’’فضائل مدینہ‘‘ کے عنوان پر درس دیا۔
28جولائی2017ءبروزجمعۃ المبارک جامع مسجد رحمانیہ چلڈرن پارک طارق روڈ میں شیخ طہ پاشا اور جامع مسجد ابوعبیدہ بن الجراح ڈرگ روڈ میں قاری حبیب اللہ متعلمین المعہد نے خطبہ جمعہ دیا۔

جمعیت اہل حدیث سندھ ضلع سانگھڑ ومیرپورخاص

07جولائی2017ء جامع مسجد اہل حدیث صرافہ بازار سانگھڑ میں محترم جناب ڈاکٹر محمد سلیم میمن نے خطبہ جمعہ دیا اور بعد نماز جمعہ عبدالوحید صاحب نے درس دیا اور مدرسہ تعلیم القرآن میان سانگھڑ میں حافظ عبدالصمد صاحب نے خطبہ جمعہ دیا۔
(المرسل:عبدالرحمٰن اکبرفاضل المعہد)
14جولائی2017ءبروزجمعۃ المبارک جامع مسجد عطاء بن ابی رباح اہل حدیث ہنگورنوشہر میں مولانا زبیر احمد نظامانی سابق دیوبندی عالم فاضل دار الفیوض القاسمیہ سجاول نے خطبہ جمعہ دیا۔
(مرسل،جمعیت اہل حدیث سانگھڑ)

جمعیت اہل حدیث سندھ حلقہ ضلع بدین وتھرپارکر

17مئی2017ءبروزبدھ مدرسہ حسین بن علیؓ راجوخانانی کی سالانہ تقریب ہوئی طلبہ وطالبات میں انعامات تقسیم ہوئے، مولانا عبدالفتاح بالادی اور پروفیسر عبدالقیوم جلالانی کے خطاب ہوئے۔(حافظ آفتاب عالم جوگی)
20مئی2017ءبروزبدھ گوٹھ بخشونظامانی تحصیل ماتلی میں جلسہ ہوا مقررین :شیخ ابراھیم بھٹی، محترم ڈاکٹر عبدالحفیظ سموں، مولانا عبدالعزیز نظامانی ۔یہ جلسہ مدرسہ ضیاء القرآن والحدیث سے حفظ القرآن مکمل کرنے والے طالب علم حافظ محمد داؤد بن عبدالغفور نظامانی کے اعزاز میں ہوا۔
20جون2017ءبروزجمعۃ المبارک گوٹھ احمدخان راہموں بوہڑ کی ضلع بدین میں جناب مصری ملاح اور مولاناعبدالعزیز راہموں نے جامع مسجد کا سنگ بنیاد رکھا۔(المرسل: ارشداحمد ،متعلم جامعہ ابی بکرکراچی)

جمعیت اہل حدیث سندھ ضلع لاڑکانہ،سکھر،خیرپور

07جولائی2017ء جامع مسجد سلفیہ دڑی محلہ لاڑکانہ میں فضیلۃ الشیخ نظام الدین صاحب متعلم جامعہ اسلامیہ مدینہ منورہ نے خطبہ جمعہ ارشادفرمایا۔

جمعیت اہل حدیث سندھ حلقہ ضلع مٹیاری

21جولائی2017ء پروفیسر عبدالقیوم جلالانی نے جامع مسجد الفردوس نیوسعیدآباد میں خطبہ جمعہ دیا۔(محمدہاشم قمبرانی)

اپیل برائے دعاءِ مغفرت

08جولائی2017ءبروزاتوار مولانا ارشد زاہد وزیر آبادی وفات پاگئے۔
15جولائی2017ءبروزہفتہ حافظ یعقوب علی امام عثمان بن عفان مسجد شمسی سوسائٹی کے والد انتقال کرگئے۔
17جولائی2017ءبروزپیر شیخ سرفراز فاضل مدینہ یونیورسٹی کے سسر اور مولانا ارسلان متعلم مدینہ یونیورسٹی کے دادا حاجی محمد حنیف وفات پاگئے۔(المرسل: عبدالرحمٰن اکبر)
(بقیہ صفحہ:43)

About حافظ انس کاکا

Check Also

اخبارالجمعیۃ

المعہد السلفی 22جون 2019ءبمطابق۱۷شوال، المعہد السلفی کے نئی تعلیمی سال کاآغاز ہوا، جس میں تمام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے